11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

ایسٹرازنیکا ویکسین کی ایک اورکھیپ پاکستان پہنچ گئی

 اسلام آباد: کوویکس کے تحت ایسٹرازنیکا ویکسین کی ایک اورکھیپ پاکستان پہنچ گئی۔

ترجمان وزرات صحت ساجد شاہ کے مطابق کوویکس کے تحت ایسٹرازنیکا ویکسین کی ایک اورکھیپ پاکستان پہنچ گئی۔ ایسٹرازنیکا ویکسین کی 12 لاکھ 36 ہزارخوراکیں اسلام آباد بطورامداد پہنچی ہیں۔

ترجمان کے مطابق کوویکیس کے تحت ایسٹرازنیکا ویکسین کی دوسری کھیپ ہے جب کہ پہلی کھیپ میں 12 لاکھ 38 ہزارخوراکیں ملی تھیں۔

کوویکس کے تحت پاکستان میں تین مختلف ویکسین آچکی ہیں۔ کوویکس کے تحت آج پہنچے والی امدادی ویکسین کی چوتھی کھیپ ہے۔ دوکھیپ 26 لاکھ 74 ہزارتک کویکس ویکسین بطورامداد مل چکی جب کہ کوویکس کے تحت فائزر ویکیسن کی ایک لاکھ 6 ہزار خوراکیں بھی پاکستان کوملی تھیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کو امریکا سے بطورامداد موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں بھی کوویکس پلیٹ فارم کے تحت ملی تھیں۔

The post ایسٹرازنیکا ویکسین کی ایک اورکھیپ پاکستان پہنچ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2203089/1
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post