11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

پاکستان ویمن اے نے ویسٹ انڈیز اے کو سات وکٹوں سے شکست دے دی

اینٹیگوا: کولیج کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمن اے ٹیم نے ویسٹ انڈیز اے کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔

205 رنز کا مطلوبہ ہدف پاکستان اے نے بتالیسویں اوور میں صرف تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ پاکستان کی عالیہ ریاض نے 63 رنز کی اننگز کھیلی ۔ ان کی اننگز میں 8 چوکے بھی شامل تھے،جویریہ رؤف نے 43 جبکہ عائشہ ظفر نے 36 رنز بنائے ۔ ویسٹ انڈیز کی شینیتا گریمونڈ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل پاکستان ویمن اے ٹیم نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو ویسٹ انڈیز ٹیم 204 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

ویسٹ انڈیز کی کیانا جوزف نے 48 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ شینیتا گریمونڈ نے40 رنز بنائے۔پاکستان کی ایمان انور اور صبا نذیر نے تین ، تین وکٹیں حاصل کیں۔

The post پاکستان ویمن اے نے ویسٹ انڈیز اے کو سات وکٹوں سے شکست دے دی appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2203086/16
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post