11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

ایکسپو ویکسینیشن سینٹر کراچی کے ملازمین کا تنخواہوں کی ادائیگی کیلیے احتجاج

 کراچی: ایکسپو سینٹر میں قائم ملک کے سب سے بڑے کورونا ویکسینیشن سینٹر میں ملازمین نے تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے احتجاج کرتے ہوئے رجسٹریشن بند کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے ایکسپو سینٹر میں قائم ملک کے سب سے بڑے کورونا ویکسینیشن سینٹر میں کام کرنے والے کنٹریکٹ ملازمین نے تنکواہ کی عدم ادائیگی پر عوام کی رجسٹریشن کا عمل روک دیا۔ کئی گھنٹوں کے انتظار کے بعد بھی رجسٹریشن کا عمل شروع نہ ہونے پر ویکسین لگوانے آنے والوں کی بڑی تعداد واپس لوٹ گئی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ تنخواہ نہیں ملے گی تو کام بھی نہیں ہوگا ، ہمیں ہمارا حق دیا جائے جو وعدہ کیا وہ نبھایا جائے۔

واضح رہے کہ ایکسپو سینٹر میں300 کے قریب ورکرز رجسٹریشن کے کام پر معمور ہیں۔

The post ایکسپو ویکسینیشن سینٹر کراچی کے ملازمین کا تنخواہوں کی ادائیگی کیلیے احتجاج appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2203099/1
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post