11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار پوری الیون ہی تبدیل

 لاہور:  کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار کسی ٹیم نے پوری الیون ہی تبدیل کردی، پہلے ون ڈے میں ٹاس کے بعد انگلش کپتان بین اسٹوکس ڈیبیو کرنے والے کھلاڑیوں کے نام ہی بھول گئے۔

کورونا کی وجہ سے انگلینڈ کو مکمل اسکواڈ قرنطینہ میں بھیجنا پڑا،یوں سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز کا آخری میچ کھیلنے والی پوری الیون ہی تبدیل ہوگئی،ایسا کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ہوا، انگلینڈ نے 5کرکٹرز کو ڈیبیو کا موقع دیا،آئرلینڈ سے 2015میں میچ کے بعد دوسری بار اتنی زیادہ کیپس دی گئی ہیں۔

کپتان بین اسٹوکس نے اپنا99واں ون ڈے میچ کھیلا،دیگر تمام کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر36میچز میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز پایا ہے،مارچ 1985میں شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ کے بعد یہ دوسری کمترین تجربہ رکھنے والی انگلش ٹیم ہے۔

ٹاس کے موقع پر جب بین اسٹوکس سے ڈیبیو کرنے والے کھلاڑیوں کے بارے میں پوچھا گیا تو وہ بمشکل پورے نام بتا پائے اور ناموں کو یاد کرنے کی کوشش کرتے ہوئے مسکراتے رہے۔

یاد رہے کہ کیریئر کا پہلا ون ڈے کھیلنے والوں میں فل سالٹ، زیک کرولی، جان سمپسن، لوئس گریگوری اور برائیڈن کارسے شامل ہیں۔

دوسری جانب کارڈف میں کھیلے جانے والے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے مڈل آرڈر بیٹسمین سعود شکیل کو ڈیبیو کا موقع فراہم کیا،انھیں کپتان بابر اعظم نے گرین کیپ پہنائی، سعودکیریئر کے اولین میچ میں صرف 5رنز بنا سکے، صہیب مقصود کی 5 سال بعد قومی ٹیم میں واپسی ہوگئی۔ وہ بھی بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور 19 کے انفرادی اسکور پر رن آؤٹ ہو گئے۔

دریں اثنا ڈیبیو کرنے والے سعود شکیل نے کہا کہ 11سال کی عمر میں کرکٹ کا آغاز کرتے ہوئے میں نے جو خواب دیکھا تھا وہ پورا ہوگیا۔

صہیب مقصود نے کہاکہ سخت محنت کی بدولت5سال بعد قومی ٹیم میں واپسی کا موقع ملا، گذشتہ 2 سال انجریز کے کوئی مسائل نہیں ہوئے، ڈومیسٹک کرکٹ میں فارم اور فٹنس حاصل کرتے ہوئے  قومی ٹیم میں واپس آیا۔

The post کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار پوری الیون ہی تبدیل appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2199671/16
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post