لاہور: ’’گھبرانا نہیں ہے‘‘ بابر اعظم ساتھی کرکٹرز کا اعتماد بڑھانے کی کوشش کرنے لگے۔
انگلینڈ کی ’’بی‘‘ ٹیم سے شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان نے کہا کہ ہم سیریز کا اچھا آغاز نہیں کرسکے،ابتدا میں وکٹیں جلد گرنے کے بعد شراکتیں قائم کرنا مشکل ہوگیا،میں انگلش بولرز کو کریڈٹ دوں گا جنھوں نے کنڈیشنز کا بہترین استعمال کیا۔
ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ کھلاڑی سہل پسندی کا شکار نہیں ہوئے، سب کو اندازہ تھا کہ عالمی نمبر ون ملک کی ٹیم کیخلاف میچ کھیل رہے ہیں،ہمیں سخت چیلنج درپیش ہوگا، سب نے اپنی سو فیصد صلاحیتوں کے اظہار کی کوشش کی مگر ہمارا ایک بْرا دن تھا، دوسرے میچ میں کم بیک کریں گے،میں کھلاڑیوں سے کہوں گا گھبرانا نہیں،ان کا اعتماد واپس لانے کی کوشش کروں گا۔
ایک سوال پر بابر اعظم نے کہا کہ صرف مجھ پر ٹیم کی بیٹنگ کا انحصار نہیں، فخرزمان اور امام الحق نے بھی جنوبی افریقہ میں اچھی اننگز کھیلی ہیں،ہر میچ میں تمام کھلاڑی رنز نہیں بنا سکتے، فخرزمان نے پہلے ون ڈے میں اچھی اننگز کھیلی ہے۔
The post گھبرانا نہیں ہے؛ بابر ساتھیوں کا حوصلہ بڑھانے لگے appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2199686/16