کراچی: عالمی وبا کورونا وائرس نے ایک اور ڈاکٹرکی جان لے لی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق کورونا وائرس نے ایک اورڈاکٹرکی جان لے لی۔ ڈاکٹراقبال نوری دو ہفتے قبل کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔ ایک ہفتے سے نجی اسپتال میں داخل تھے تاہم چارروز قبل انہیں وینٹی لیٹرپرمنتقل کردیا تھا۔
ڈاکٹراقبال نوری نے ڈاؤمیڈیکل کالج سے 1984 میں گریجویٹ کیا تھا۔ ڈاکٹراقبال نوری کا کراچی کے معروف فزیشنز میں شمار ہوتا تھا۔
واضح رہے کہ اب تک 101 ڈاکٹروں سمیت طبی عملے کے 165 افراد کورونا وائرس سے انتقال کرچکے ہیں۔
The post کورونا وائرس نے ایک اورڈاکٹرکی جان لے لی appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2204902/1