اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کی جانب سے وزیراعظم عمران خان سمیت دیگرشخصیات کی جاسوسی کی مذمت کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان بھارت کی جانب سے وزیراعظم عمران خان سمیت دیگرشخصیات کی جاسوسی کی مذمت کرتا ہے، بھارت کی جانب سے اسرائیلی آلات کے ذریعے اپنے شہریوں وغیرملکیوں کی جاسوسی پر تشویش ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ذمہ دارانہ ریاستی طرزعمل کے عالمی اصولوں کی واضح خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بی جے پی حکومت عرصہ سے مقبوضہ کشمیرمیں بھی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، یورپی یونین کی ڈس انفولیب اطلاعات میں بھی دنیا نے نام نہاد ہندوستانی “جمہوریت” کا اصل چہرہ دیکھا، بھارت کی زیادتیوں کو مناسب عالمی پلیٹ فارمزپر اٹھائیں گے، اقوام متحدہ کے متعلقہ ادارے معاملے کی مکمل تحقیقات کرکے قصورواروں کو محاسبہ کرے۔
The post پاکستان کی بھارت کی جانب سے وزیراعظم عمران خان سمیت دیگرشخصیات کی جاسوسی پرمذمت appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2204897/1